کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودکا یوم حق خود ارادیت پر پیغام

مظفر آباد (پی آئی ڈی) صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ7دہائیوں سے جاری تحریک آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں،کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور مہذب دنیا اپنا کردارادا کرے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے 5جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔صدر ریاست نے کہا کہ کشمیر ی عوام اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کو حاصل کرنے اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کیلئے تسلسل سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کشمیری عوام مر مٹ سکتے ہیں لیکن وہ اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی حالات اور خطے میں پڑنے والے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اس دن کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور کشمیری عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور و مرکزہے موجودہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلی کے بعد نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close