غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا کشمیریوں کا حق ہے، وزیر اطلاعات سردار فہیم ربانی کا یوم حق خودارادیت پر پیغام

مظفر آباد (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا کشمیریوں کا حق ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہندوستان ہے۔ یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا پیدائشی اور بین الاقوامی طور پر مسلمہ حق حق خودارادیت دبانے کیلئے ہندوستان مقبوضہ ریاست کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے باہر سے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں لا کر آبا د کررہا ہے اور منصفانہ حق خود ارادیت مانگنے والے کشمیریوں پر بد ترین تشددکیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ایک حل طلب تنازعہ کے طور پر موجود ہے لیکن سلامتی کونسل کی عدم دلچسپی ؎ہندوستان کو اپنے توسیع پسندانہ ایجنڈے کی تکمیل کا حوصلہ اور موقع فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجو د مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں