آزاد جموں  و کشمیر پولیس کی سال 2021 میں مثالی کارکردگی، کل 8981 مقدمات درج ہوئے، 90 فیصد تکمیل تک پہنچے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں  وکشمیر پولیس کی گزشتہ سال 2021میں مثالی کارکردگی،سال2021آزادکشمیر پولیس کی کامیابی کا سال رہا ، گزشتہ سال پولیس نے متعددکامیابیاں سمیٹیں ۔ آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سال2021کی رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں کل8981مقدمات درج ہوئے جن میں  سے نوے فیصد مقدمات تکمیل کو پہنچے۔3076مفروران، اشتہاریوں، مجرمو ں کو گرفتار کیاگیا۔آزادجموں  وکشمیرپولیس نے عام انتخابات کو پرامن رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اسی طرح کشمیر پریمیئر لیگ کی سیکورٹی اور اسکو کامیا ب کروانے میں  پولیس کا کلیدی کردار ہے۔

مظفرآباد میں  سیف سٹی پراجیکٹ اور خدمت مرکز کا قیام عمل میں  لایاگیا۔مظفرآباد کے تین بڑے پولیس اسٹیشنز سٹی، سیکرٹریٹ اور صدر میں  مددگار بٹن نصب کیے گئے۔ پولیس نے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم،سوشل میڈیا پیجز،واٹس ایپ کال سروس، 9121ایس ایم ایس سروس،ای میل سروس،موبائل ایپ،اورآن لائن شکایات پورٹل policecomplaints.ajk.gov.pkکا قیام عمل میں  لایا۔آزادکشمیر بھر سے گزشتہ سال20ٹن شراب ضبط کی گئی، 414کلو گرام چرس اور20کلو ہیروین برآمد کی گئی۔

پولیس نے ریاست بھر سے 160بندوقیں،رائفلیں  ، 283پسٹل،28کلاشنکوف ضبط کیں  ۔آزادکشمیر پولیس نے کنول مطلوب بلائنڈقتل کیس ڈڈیال، حلیمہ سعدیہ بلائنڈ قتل کیس عباسپور،معید عارف بلائنڈ قتل کیس باغ، میڈیکل کالج مظفرآباد ہراسمنٹ کیس،گرلز انٹر کالج باغ ہراسمنٹ کیس کی کامیاب تحقیقات کرتےہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔آزادکشمیر پولیس کے مرکزی دفتر میں  قائم میڈیا سیل میں  کل1207شکایات درج ہوئیں جن میں سے1175شکایتوں کو حل کیا گیا۔ اسی طرح کمیونٹی پولیسنگ ڈیسک کے ذریعے 2900تنازعات کو حل کیا گیا۔آزادکشمیر پولیس نے گزشتہ سال خواتین، بزرگوں،بچوں  اور بزنس مین اور معذور افراد کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی۔ضلع باغ ارجہ میں  پہلی فرانزک لیب کا قیام میں  لایا گیا۔ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا۔ وویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اورآزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر سمارٹ ویریفیکیشن ڈیوائسز نصب کی گئیں۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 20ایکسپینڈایبل بیئریرز اورعوام میں 10ہزار مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔آزادکشمیر میں  پہلی مرتبہ ای ٹیکٹنگ کا نظام لایاگیا۔آزادجموں  وکشمیرپولیس نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی بھی منظور ی بھی لے لی جبکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا بھی قیام عمل میں  لایاگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close