صدر آزاد کشمیر سے اعزازی مشیر برائے برطانیہ بیرسٹر کرامت حسین کی ملاقات، بیرسٹر سلطان محمود نے 2022 میں کشمیر کی آزادی کا سال قرار دے دیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نئے سال 2022کے آغاز پردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے نام اپنے ایک پیغام میں اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا سال انشاء اللہ کشمیر کی آزادی کا سال ثابت ہو گا اور اسی طرح اس سال میں آزادکشمیر میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور دنیا بھر میں دبے ہوئے لوگوں کی نجات کا سال ہو گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اپنے اعزازی مشیر برائے برطانیہ بیرسٹر کرامت حسین سے ملاقات کے موقع پر نئے سال کے آ غاز پر دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ملک آباد کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اب مسئلہ کشمیر ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔ نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ اُن کی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close