مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ایڈوکیٹ جنرل خواجہ مقبو ل وار ایڈوکیٹ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے وزیر اعظم کو عدالتوں میں زیر سماعت سرکاری مقدمات کے حوالہ سے بریفنگ دی، ایڈوکیٹ جنرل نے پبلک سروس کمیشن،محکمہ تعلیم،محکمہ ہیلتھ ودیگر محکمہ جات کے خلاف عدالتوں میں زیرالتوا جملہ مقدمات کے حوالہ سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایات دیں کہ سرکاری اداروں کے تمام مقدمات کو یکسو کیا جائے اور مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے تمام کیسز کی مؤثر پیروی کی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ جات کو پابند کیا جائے کہ عدالتوں کی معاونت میں سستی نہ کریں۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا، تیس سال بعد بلدیاتی الیکشن کرا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کریں گے، وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ایڈوکیٹ جنر ل نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی کہ زیر سماعت والتواء مقدمات کی موثر پیروی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں