کوٹلی، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممتاز روحانی شخصیت پیرصادق ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر دربار شریف گلہار پرحاضری

کوٹلی ( پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران مصروف ترین دن گزارہ۔گزشتہ روز انہوں نے ممتاز روحانی شخصیت پیرصادق ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار شریف گلہار حاضری دی اور عرس مبارک کی اختتامی دعا میں شرکت کی۔سجادہ نشین پیر زاہد سلطانی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ بعداز انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن اور صدر آزاد کشمیر کے ہمراہ پبلک ریلیشن آفیسر چوہدری انور شہزاد، پی ٹی آئی کے بانی کارکن سید قمر گیلانی کے والد محترم،ڈاکٹر مالک کی والدہ محترمہ اور خواجہ خالد کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور موقع پر ان کے ہمراہ وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال،وزیر مال چوہدری اخلاق، رہنما تحریک انصاف اصغر قریشی، امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما راجہ قیوم،سردار زکریا خان،ایس ایس پی ریٹائرڈ سردار شاداب خان سمیت پارٹی عہدران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close