اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ 5 جنوری کو عالمی برادری کو یاد دہانی کے لئے مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کریں گے جس میں تمام سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے، مظفرآباد میں موجود اقوام متحدہ کے مبصر کو یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان وزیراعظم ہاؤس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں لندن (لیوشیئم) کے مئیر توصیف انور کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ وزیراعظم نے اوورسیز کشمیریوں کو تحریک آزادی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوے کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ اورسیز کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بن کر سامنے آئیں اور دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس سلسلہ میں حکومت آزاد کشمیر اورسسیز کشمیریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں