چوہدری محبوب ایڈووکیٹ کو چیئرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) چوہدری محبوب ایڈووکیٹ کو چیئرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سے منظوری کے بعد اُن کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے یادرہے کہ چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ممبر کشمیر کونسل بھی رہ چکے ہیں اور گزشتہ انتخابات میں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی لیکن ٹکٹ نہ ملنے کے با وجود بھی انہوں اپنے حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی۔

کوٹلی کے عوامی حلقوں نے چوہدری محبوب ایڈووکیٹ کو بطور چیئرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کرنے پر وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close