آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آبپاشی و سمال ڈیمز کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے قائم پی آئی سی کمیٹی کا اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آبپاشی و سمال ڈیمز شفیق الرحمن ڈار کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے قائم پی آئی سی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روزمنعقد ہوا۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بشارت حسین درانی، ڈائریکٹر آبپاشی خواجہ اعجاز احمد و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے مادی و مالی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مالی سال 2019 اور2020 کے زیر التواء منصوبوں کو بھی زیر غور لایا گیا جبکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آبپاشی و سمال ڈیمز شفیق الرحمن ڈار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں معیار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے مکمل کیے جائیں تاکہ مقررہ اہداف کا بروقت حصول ممکن ہو۔ محکمہ کے جاریہ منصوبوں کی تکمیل سے آزادکشمیر کی زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے مقامی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔ وفاقی تعاون سے جاری منصوبے آزادکشمیر میں زرعی انقلاب آئے گا۔ اس حوالے سے درپیش مسائل کو یکسو کر کے پیش کیا جائے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ قومی پروگرام برائے بہتری آبی ذخائر کے منصوبہ کے تحت جاریہ سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ سٹاف سکیموں کا تواتر کے ساتھ جائزہ لیں اور ان کی معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ان سیکموں کے ثمرات جلد از جلد عام آدمی تک پہنچ سکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close