وادی لیپا، پاک فوج نے سول آبادی کوعلاج معالجے کی بڑی سہولتیں فراہم کر دیں

وادی لیپہ(پی آئی ڈی) پاک فوج وادی لیپا میں صحت کی سہولتوں کے لیے وادی لیپہ کی عوام کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کی عوام کے لیے لئے صحت کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بڑے اقدامات کیے ہیں سول مریضوں کے لئے جو ایمرجنسی میں آئے گا اس کے تمام تر اخراجات اور ٹیسٹ، مریض دوران ایمرجنسی جو بھی ریکوائرمنٹ ہوگی، ایف ٹی سی لیپہ اور بریگیڈ لیپا کی مشترکہ کاوش سے اس کو پورا کیا جائے۔

بریگیڈ کمانڈر لیپہ اور ایف ٹی سی کے کمانڈنگ آفیسر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایف ٹی سی لیپہ میں وادی لیپہ کی عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایف ٹی سی لیپہ میں سول مریض جو ایمرجنسی والے ہوں اس کے تمام تر اخراجات بریگیڈ لیپہ اور ایف ٹی سی لیپہ برداشت کرے گی ایمرجنسی میں جو بھی مریض ہوگا اس کے آپریشن اور ٹیسٹ اور میڈیسن مریض کو فری دی جائیں گی اس کے علاوہ گائنی کے متعلق جو بھی مریض عورت کا آپریشن ایف ٹی سی لیپہ میں ہوگا اس کے بھی تمام تر اخراجات بریگیڈ لیپہ اور ایف ٹی سی برداشت کرے گی اس کے علاوہ کچھ غریب نادار لوگ جو بیمار ہو جاتے ہیں اگر ان کو مظفرآباد ریفر کیا جائے گا مریض کی ایمبولینس سروس کے تمام اخراجات بریگیڈ لیپہ اور ایف ٹی سی لیپہ برداشت کرے گا اس کے علاوہ ایف ٹی سی لیپہ میں ڈینٹل کے حوالے سے بریگیڈ کمانڈر لیپہ اور ایف ٹی سی لیپہ نے سولین مریضوں کے لیے ڈینٹل شعبے میں بھی بڑی کمی کی ہے ڈینٹل کے حوالے سے جو ریٹ تھے اس میں 70 فیصد ریٹ کو سول مریض کے لیے کم کر دیے ہیں۔

پاک فوج اس اقدامات پر عوام وادی لیپہ نے بریگیڈ کمانڈر لیپہ ایف ٹی سی لیپہ کے کمانڈنگ آفیسر اور OC ایف ٹی سی اور جملہ ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا یاد رہے یہ ایف ٹی سی 1965 سے وادی لیپہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں