آزادکشمیر ، وزیر زراعت، لائیو سٹاک کا لائیو سٹاک کے حوالےسے خبر کا نوٹس ، ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک سے رپورٹ طلب کر لی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء سردار میر اکبر خان نے محکمہ لائیو سٹاک کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین سے رپورٹ طلب کر لی۔ اس موقع پر وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کی حلق تلفی پر کسی قیمت کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور جو افراد اس میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نیز جانوروں کی منصفانہ تقسیم محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ غربت کی چکی میں پسے ہوئے طبقے کی آمدن کو بڑھایا جاسکے۔ اس حوالہ سے محکمہ لائیو سٹاک سے اندر دو ایام رپورٹ طلب کی لی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close