آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات،ووٹر فہرستوں میں اپنا نام 20 فروری اندراج کروا سکتے ہیں، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر کی گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر میں تیس سال بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں کی Updation کا کام شروع کر دیا ہے۔عوام الناس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کروائیں۔

20 فروری 2022 تک عوام الناس اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ایسے افراد بھی ووٹ درج کروا سکتے ہیں جن کی عمر 20 فروری 2022 تک اٹھارہ سال ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے کہاکہ عوام الناس اپنے مستقل پتہ پر ووٹ کا اندراج کروائیں اور آمدہ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر کے قومی فریضہ ادا کریں۔ووٹ کے اندراج کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو رجسٹریشن آفیسر مقررکیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاترمیں ووٹ کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جو گزشتہ عام انتخابات کے بعد فوت ہو چکے ہیں انکے ووٹ کا اخراج کروانا بھی قومی ذمہ داری ہے۔

ووٹ ڈالنا ریاستی امور میں عوام کی شمولیت کا مظہر ہے۔ عوام الناس قومی فریضہ کا احساس کرتے ہوئے اپنا ووٹ درج کروائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close