ہیلتھ پالیسی پر کام جاری ہے، ہائی کوالٹی ٹریٹمنٹ کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن بنا رہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب احمد کا اجلاس سے خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہیلتھ پالیسی پر کام جاری ہے، ہائی کوالٹی ٹریٹمنٹ کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن بنا رہے ہیں۔کرونا وائرس کی حالیہ لہر اومیکرون سے بچاؤ کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس سلسلہ میں این سی او سی جو فیصلہ کریگی اس پر عمل کیا جائیگا۔

کرونا سے بچاؤ کیلئے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے میں محکمہ تعلقات عامہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ علماء کرام، محکمہ تعلیم، پولیس، بہبود آبادی سمیت تمام محکموں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔کرونا وباء کے دوران کام کرنے والے ویکسی نیٹرز کو تین ماہ کا اعزازیہ دیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈسٹرکٹ پلان شیئر کریں تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای پی آئی آزادکشمیر کے زیر اہتمام رسک کمیونیکیشن اینڈ رسک مینجمنٹ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرونشل پروگرام منیجرای پی آئی آزادکشمیر ڈاکٹر عبدالستار خان نے بھی خطاب کیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر نسیم حسرت، ڈی ایچ او صاحبان اور محکمہ جات کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر آفتا ب احمد نے کہاکہ امیکرون سے بچاؤ کیلئے سابقہ کمیٹیوں کو بحال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایمز ہسپتال مظفرآباد کے ساتھ کینسر ہسپتال بنے گا۔ مظفرآباد کارڈیک سینٹر کے لیے پوسٹیں منظور ہو چکی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے آزادکشمیر میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گیارہ آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کی منظوری دی ہے جن میں سے مظفرآباد اور راولاکوٹ میں آکسیجن جنریشن پلانٹ انسٹال کر دیے گئے ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کو بہترسروسز مہیاہوں گی۔ اجلاس میں سابق پروونشل پروگرا م منیجر ای پی آئی ڈاکٹر بشریٰ شمس کے خاوند سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعزاز نسیم خان کی وفات پر انکے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close