کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد مختار احمد، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمدجنجوعہ،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار محمد طارق، ڈائریکٹر NHA ظفر یعقوب خان اورڈپٹی ڈائریکٹر NHA اسد شبیر نے شرکت کی۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بارش اور دیگر نامسائدہ حالات کے دوران NHA کی جانب سے ایمرجنسی صورت حال میں اپنی مشینری کو بروقت زیراستعمال لاتے ہوئے کوہالہ مظفرآباد اور مظفرآباد سے چکوٹھی روڈ کو ٹریفک کی روانی کیلئے بحال رکھا جاتا ہے۔ NHA نے اپنے زیرانتظام روڈز کو بہتر حالت میں رکھا ہوا ہے اور شاہرات کے اردگرد ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے مدد فراہم کرنے کی تحریک کی NHA حکام نے دولائی‘ امبور‘ گڑھی دوپٹہ بازار اور سیری وغیرہ کے مقامات پر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی نسبت کمشنر مظفرآباد کی توجہ مرکوز کروائی جس پرکمشنر مظفرآباد ڈویژن نےNHAسے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گڑھی دوپٹہ بازار میں روڈ لیول کو درست کرنے کی سکیم کو فوری طور پر مکمل کرتے ہوئے Excute کرنے اور کلیاں سائیڈ کی درستگی / مرمتی کے پراجیکٹ کو فوری طور پر رواں کرنے کے حوالہ سے ضروری اقدامات کرنے ہدایات جار ی کر دی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں