وزیر اعظم آزاد کشمیر کی پیرا شاہ غازی اور میاں محمد بخش کے مزار پر حاضری

میرپور (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے دورہ میرپورکے دوران برصغیرکے عظیم روحانی پیشواہ حضرت باباپیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار ؒ اور حضرت میاں محمدبخشؒ کے مزارات کھڑی شریف پرحاضری دی اور بزرگان دین کے دراجات کی بلندی، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی،پاکستان کی سربلندی،کشمیری شہداء اورمسلح افواج پاکستان کے شہداء کے دراجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیرمواصلات وتعمیرات عامہ چوہدری اظہرصادق، وزیرخوراک چوہدری علی شان سونی، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان، ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین، ڈی جی ادارہ ترقیات چوہدری عمران خالد،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمدمنشاء نقشبندی، ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم، ایس ایس پی کامران علی، ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ مقصود عباسی اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close