پریس فاؤنڈیشن کے ارکان کو رکنیت فیس 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے جملہ ممبران پریس فاؤنڈیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31دسمبر 2021ء تک تجدیدی فیس مبلغ 1500/-روپے بنام آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن حبیب بنک ساتھرا برانچ مظفرآباد کے آزادی اکاونٹ نمبر 23007900834303میں آن لائن جمع کرواتے ہوئے اصل رسید کے ہمراہ شناختی کارڈ کی نقل، ادارہ کی جانب سے تازہ تصدیق اور ماہانہ اجرت کا ثبوت متعلقہ ضلع میں اطلاعات کے دفتر میں جمع کروائیں۔

راولپنڈی /اسلام آباد کے ممبران اپنا ریکارڈ رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی جمع کروائیں۔ تاکہ بر وقت ایگر یڈیشن کارڈ کا اجراء ہو سکے۔31دسمبر 2021ء تک واجبات جمع نہ ہونے کی صورت میں مطابق فاؤ نڈیشن رولز 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ 15فروری 2022 ہے۔اس کے بعد فاؤنڈیشن قواعد و ضوابط کے مطابق رکنیت از خود منسوخ تصور ہوگی اورپھر تازہ درخواست کے ساتھ ٹیسٹ انٹر ویو میں شاامل ہو کر رکنیت حاصل کرنا ہو گئی۔جملہ ممبران اپنے ذمے واجبات مقررہ تاریخ سے قبل جمع کروائیں تاخیر کی صورت میں رکنیت معطلی یا منسوخی کا ذمہ دار ممبر خود ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close