وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سابق وزیر صحت سردار اصغر آفندی کی عیادت کیلئےان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

راولپنڈی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سابق وزیرصحت سردار اصغر آفندی کی عیادت کیلئے راولپنڈی میں انکی رہائش گاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ سابق وزیر حکومت سردار غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے کافی دیر سردار اصغر آفندی کے گھر رہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سردار اصغر آفندی کے عزیز واقارب نے وزیراعظم کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سیاست میں شاندار اور صحت مندانہ روایات قائم کی ہیں۔ انہوں نے اپنے مخالفین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close