وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعزاز نسیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلا م آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنرل) اعزاز نسیم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے آزادکشمیر کی سول سروس میں مرحوم کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اعزاز نسیم ایک منجھے ہوئے بیوروکریٹ تھے ریاست کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش تھیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close