آزادکشمیر کے چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان کا جوڈیشل کمپلیکس کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر عمارت کے تمام سیکشنز کا معائنہ کیا اور کنٹریکٹر کو موقع پر ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر ایکسیئن راجہ رئیس نے انہیں عمارت کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین معائنہ وعملدرآمدکمیشن راجہ منصور خان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس ایک اہم نوعیت کی عمارت ہے اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ عمارت کے منصوبہ کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وز یر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ تمام محکمہ جات کو معیاری دفتری مکانیت کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close