صدر آزاد کشمیر سے چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیرغزالہ حبیب کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیرمحترمہ غزالہ حبیب کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر محترمہ غزالہ حبیب نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ اور دیگر ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کی صورتحال کے باعث اگرچہ بیرون ملک کشمیری ڈائسپورہ اُس طرح متحرک نہیں تھا آپ کے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دورے کے بعد بیرون ملک کشمیری متحرک ہو گے ہیں اور آپ کے دوروں سے مسئلہ کشمیر پر موجود جمود کا خاتمہ ہو ا اور عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور انداز میں آواز بلند ہوئی۔ اس سلسلے میں ہم ہر فورم پرآپ کے ساتھ مل کر کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک بالخصوص امریکہ میں آباد کشمیریوں کاایک اہم رول ہے لہذا امریکہ میں آبادکشمیری ڈائسپورہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آواز اُٹھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر محترمہ غزالہ حبیب نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا کہ ہماری آرگنائزیشن امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھرپور انداز میں پوری شد ومد کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ہم اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔ اس موقع چیئر پرسن فرینڈز آف کشمیر محترمہ غزالہ حبیب نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close