وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ٹی وی جنرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،بلدیاتی انتخابات سے قبل میڈیا عوام میں شعور اجاگر کرے، وزیر اعظم کی گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم ازاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے ٹی وی جنرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضامیر بانی صدر عارف عرفی، امتیاز اعوان روشن دین مغل، سردارذوالفقار،عبدالوحید کیانی بشارت مغل ودیگر شامل تھے۔ وفد نے آزاد کشمیر میں آئین اور قانون کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی، عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیروترقی کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجہ میں آئندہ چند روز میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل فراہم کریگی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہر وہ کام کریگی سے جس سے عوام کو سہولت اور فائدہ ہو، اس سلسلہ میں جہاں کہیں کمی کوتاہی ہو میڈیا اجاگر کرے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور ماحول کو پرامن رکھنے کے حوالہ سے میڈیا عوام میں شعور اجاگر کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close