مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لیےصدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود نے برطانیہ، آئر لینڈ،سکاٹ لینڈ اور نیویارک میںاعزازی مشیر مقرر کر دیئے

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو تیز تر کرنے اور بین الاقوامی فورمز پر اُٹھانے کے لئے بعض لوگوں کو اعزازی مشیران کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگرچہ بیرون ملک مقیم کشمیری گزشتہ دو سال سے کرونا کی صورتحال کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار اُس طرح سے سرانجام نہیں دے سکے لیکن اب ہمیں جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے مزید موثر انداز میں اپنا کام کرنا ہو گا۔ میں بیرون ملک آباد تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں سے کہوں گا کہ وہ اس سلسلے میں میرا ساتھ دیں۔

میرے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دوروں کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں اورمیں نے بیرون ملک اپنے کچھ نمائندگان کو اعزازی مشیران کی ذمہ داریاں سونپی ہیں ان مشیران کا باضابطہ نوٹیفکیشن صدارتی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بیرسٹر کرامت حسین کو اعزازی مشیر برائے برطانیہ، پیر شیراز حسین کو اعزازی مشیر برائے آئر لینڈ، چوہدری ظہور حسین کو اعزازی مشیر برائے نیو یارک، چوہدری امجد حسین کو اعزازی مشیر برائے رابطہ کمیٹی برطانیہ، چوہدری دلپذیر کو اعزازی مشیر برائے لندن، چوہدری حکم داد کو اعزازی مشیر برطانیہ ساؤتھ، چوہدری خادم حسین اعزازی مشیر برائے مڈ لینڈ، چوہدری مالک کو اعزازی مشیر برائے برطانیہ نارتھ اور ڈاکٹر خان کو اعزازی مشیر برائے سکاٹ لینڈ مقرر کیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close