وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پاکستان ماحولیاتی کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے پاکستان ماحولیاتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز حسین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عدنان خورشید بھی موجود تھے۔وفد میں سیکرٹری ماحولیات پنجاب، سیکرٹری ماحولیات بلوچستان، سیکرٹری ماحولیات سندھ، ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات بلوچستان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات خیبر پختون خواہ، ڈائریکٹر ماحولیات گلگت بلتستان شامل تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں بلین ٹری سونامی منصوبہ کے ذریعے شجر کاری مہم جاری ہے۔ جس سے کلائمٹ چیلنج کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پلاسٹک بیگز، ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں۔ انکے تدارک کے لیے قانون کے تحت غیر تحلیل پذیر پلاسٹک بیگز کے بجائے ماحول دوست پلاسٹک بیگز متعارف کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close