وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت صحت سہولت کارڈ کا اجلاس ، ہیلتھ کارڈ سسٹم میں اخراجات سے آگاہی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت صحت سہولت کارڈ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نے صحت سہولت کارڈ سے متعلق سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہیلتھ کارڈ سسٹم میں مریض کو ہونے والے اخراجات سے آگاہی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت، محکمہ زکوٰۃ، بیت المال اور صحت سہولت کارڈ کے تحت دی جانے والی سہولت کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد منظم پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ فنڈز کی بچت کو ادوایات کی خریداری کیلئے خرچ کیا جا سکے۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ادویات کی خریداری کے عمل کو بروقت اور شفاف بنانے کیلئے بھی موثر میکانزم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کو فنڈز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، محکمہ صحت عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرے۔ بی ایچ یو / آر ایچ سیز میں کتے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر ضروری ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں