آزاد کشمیربلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نےاجلاس آج طلب کر لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرنے کے حوالہ اعلی سطحی اجلاس آج (جمعرات)طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے فیصلہ کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے لیے فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر متعلقین شریک ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close