آزادکشمیر ،پارلیمانی سیکرٹری براے ایلیمنٹری سکینڈری و ہائرایجوکیشن پروفیسر تقدیس گیلانی نے چارج سنبھال لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری براے ایلیمنٹری سکینڈری و ہائرایجوکیشن پروفیسر تقدیس گیلانی نے اپنے آفس میں باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ قلمدان سنبھالنے کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ مجھے آزادکشمیر کے سب سے بڑے اوراہم محکمے کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانا میری اولین ترجیحی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں میرٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تعلیم کے حوالہ سے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاؤں گی تاکہ ریاست کے اندر شرح خواندگی میں مزید بہتری آئے اور لوگوں کا اعتماد سرکاری تعلیمی اداروں پر بحال ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبہ میں بہتری اور میرٹ کی بحالی کے لیے بلا تخصیص کام کریں گے۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تاکہ وہ ذہنی طور پر مطمئن ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں صرف کر سکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close