حکومت آزاد کشمیر کے چھ ماہ کے پلان پر عملدرآمد کی پراگرس اور تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) حکومت آزاد کشمیر کے چھ ماہ کے پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے پراگرس اور تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان کو ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی کی بریفنگ۔ حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات کے مطابق ضلع پونچھ میں آئندہ چھ ماہ کی پلاننگ اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پونچھ راولاکوٹ نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کوتفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر شکیل قادر خان نے کہا کہ راولاکوٹ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ٹرانسپورٹرز کی تجاویز کے ساتھ جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

اس سلسلہ میں شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک مسائل کا تدارک ممکن ہو سکے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور قبرستان کے لیے اراضی، لنک روڈز کی بہتری کے لیے جامع پلاننگ کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے اقدامات کیے جائیں۔ جنگلات میں اضافے کے لیے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی جانب راغب کیا جائے۔ محکمہ جنگلات اور زراعت کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ پھلدار درخت لگائے جائیں۔ شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے پانی کے قدرتی راستوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں فلڈنگ کے مسائل حل ہو سکیں۔شہریوں کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہروں میں پبلک پارکس، پارکنگ ایریا ز کے قیام اور کھیلوں کے میدان بنانے کی اشد ضرورت ہے اس جانب خصوصی توجہ دی جائے۔ حکومت آزادکشمیر نے آئندہ چھ ماہ اور دوسا ل کی جو پلاننگ کی ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔

close