صدر آزاد کشمیر کی زیر صدارت پونچھ یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس، یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) پونچھ یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ایوان صدر کشمیر میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور چانسلر کی۔ اس موقع پر پونچھ یونیورسٹی کی سینٹ کے اجلاس میں وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی کی تقرری کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر پونچھ یونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان نے مشکل حالات میں پونچھ یونیورسٹی کا چارج سنبھالا تھا اور آج اُن کی شبانہ روز کاوشوں کی وجہ سے یونیورسٹی ایک بہتر سمت میں گامزن ہے۔ اس موقع پر پونچھ یونیورسٹی کی سینٹ کی جانب سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یونیورسٹی کو درپیش مختلف ایشوز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ اس امر کا بھی اظہار کیا گیا کہ مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان،ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ، سابق وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر لیاقت حسین، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر فقیر حسین، سابق سیکرٹری سردار محمد صدیق خان، سابق سیکرٹری سردار محمد رحیم خان، ڈائریکٹر جنرل اکیڈمکس ہائیر ایجوکیشن کمیشن محمد رضا چوہان، پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم، ڈاکٹر عمران حیات، ڈاکٹر خواجہ شفیق احمد اور رجسٹرار پونچھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عدنان ادریس بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close