آزاد کشمیر، 25 جولائی کے عام انتخابات میں فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے اعزاز میں تقریب، چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شیلڈز و اسناد تقسیم کیں

راولپنڈی (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے جوڈیشل افسران نے دیانت داری، جرات اور پروفیشنل انداز میں اپنے بہترین فرائض سرانجام دئیے۔ کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کے حوالے سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی طرف انگلی نہیں اٹھائی جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ جوڈیشل افسران کی بہترین کارکردگی پر میرا سر فخر سے بلند ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے ان خیالات کا اظہار آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات منعقدہ 25 جولائی 2021 کو فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے اعزاز میں جمخانہ راولپنڈی میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا،سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر خان،الیکشن کمشنر سردار ندیم ایوب،الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود،ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال،ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق سمیت جوڈیشل افسران موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو ان کی اعلی کارکردگی پر شیلڈز اور تعریفی اسناد دیں۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ اور جوڈیشل افسران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون اور کردار کو سراہا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شکریہ کہ انہوں نے جوڈیشل افسران کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوے اس تقریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں معاونت پر جوڈیشل افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے جرات،ہمت سے اپنے فرائض انجام دئیے جس پر جوڈیشری کے سربراہ کے طور پر میرا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز نے بہترین کام کیا میں اس موقع پر الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے الیکشن کے حوالے سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی طرف انگلی نہیں اٹھائی یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران انتہائی قابل،دیانت دار اور دلیر ہیں یہ خصوصیات انہیں دیگر شعبوں سے ممتاز کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پر فخر ہے۔ سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران اور جوڈیشل افسران نے عام انتخابات کو آزادانہ،منصفانہ اور شفاف بناے کیلیے بہترین انداز میں کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ڈی آر اوز اور آر اوز نے بہترین کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے کام کو سراہتے ہیں اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس تقریب کا انعقاد اسی مقصد کیلیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اہم اور حساس ذمہ داری کو احسن انداز میں مکمل کی آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے اعزاز میں تقریب پر چیف جسٹس ہائی کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جوڈیشل افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دوران چیف جسٹس عدالت عالیہ اور چیف الیکشن کمشنر کا بھرہور تعاون حاصل رہا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔شیلڈز اور تعریفی اسناد وصول کرنے والے جوڈیشل افسران میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرآباد) منیر احمد فاروقی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر جہلم ویلی) راجہ راشد نسیم خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرنیلم) راجہ اطہر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرپونچھ)راجہ امتیاز احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرسدھنوتی) چوہدری محمد فیاض، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرباغ) فاروق احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرحویلی کہوٹہ) لیاقت علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرمیرپور) راجہ فیصل مجید خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرکوٹلی) مشتاق احمد طاہر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسربھمبر) میاں عارف حسین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔1 میرپور۔1راجہ شمریز خان،سول جج کورٹ نمبر1 (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔2 میرپور۔2) عبدالغفور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔3میرپور۔3) جہانگیر احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔4میرپور۔4) محمد فاروق رشید، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔5بھمبر۔1) محمد ادریس بھٹی، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔6بھمبر۔2) بابر علی خان، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 7بھمبر۔3) سکندر خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔8کوٹلی۔1) محمد شکیل خان، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔9کوٹلی۔ 2) وسیم حسین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔10کوٹلی۔3) چوہدری خالد حسین ثاقب، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔11کوٹلی۔ 4) سردار شاہزمان، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 12کوٹلی۔5) سید مظہر علی کاظمی، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔13کوٹلی۔6) گل شیر احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔14باغ۔1) ارباب اعظم خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔15باغ۔2) آفتاب طارق میر، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 16باغ۔3) عمران وزیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔17باغ۔4) راشد افتخار ہاشمی، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔18پونچھ و سدھنوتی۔1) محمد صغیر خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔19پونچھ و سدھنوتی۔2) محمد شبیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔20پونچھ و سدھنوتی۔3)ے محمد شہزاد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔21پونچھ و سدھنوتی۔4) سید وسیم احمد گیلانی، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 22پونچھ و سدھنوتی۔5) عثمان حیدر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔23پونچھ وسدھنوتی۔6) ظفر محمود، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔24پونچھ و سدھنوتی۔7) نعیم احمد، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔25نیلم۔1) سہیل اسلم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔26نیلم۔2) ایاز بشیر، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 27مظفرآباد۔1) عاشر احمد، سول جج (ر یٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 28مظفرآباد۔2) عقیل احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔29 مظفرآباد۔3) محمد سجاد،سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 30مظفرآباد۔ 4) سید برہان حیدر گردیزی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔31مظفرآباد۔ 5) عبدالوحید مغل، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 32 مظفرآباد۔6) سید ذوالفقار علی شاہ، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔33مظفرآباد۔7)خرم نذیر عباسی، شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close