وزیراعظم آزاد کشمیر سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا سفیر اور محسن سمجھتے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں آزاد کشمیر میں اصلاحات لا رہے ہیں،

پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق احتساب کا موثر نظام بنانے جا رہے ہیں تاکہ ریاست کو کرپشن سے پاک کر سکیں، حکومت کی بڑی ذمہ داری تحریک آزادی کشمیر ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اللہ پاک نے کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کے لیے آپ کو اقتدار دیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کو دس سالوں میں پسماندگی کی طرف دھکیلا، آپ نے وزیراعظم ہا ؤس کے دروازے عام آدمی کیلئے کھول کر اسٹیٹس کو کو توڑ دیا ،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بائیس سال تک اسٹیٹس کو کے خلاف جدو جہد کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close