او آئی سی نے شروع سے ہی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، صدر آزاد کشمیر کا سردار اختر ربانی کی یاد میں تقریب سے خطاب

بلوچ (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد آج اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اگرچے یہ افغانستان کی صورتحال پر ہے لیکن اس میں کشمیر کا بھی ضرورت ذکر ہو گا۔ ویسے بھی او آئی سی نے شروع سے ہی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

سردار اختر ربانی (مرحوم) میرے دیرینہ ساتھی تھے اور آج ہم یہاں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔ ہماری حکومت کے سارے وزراء جہاں اپنے حلقوں میں کام کر رہے ہیں وہاں پورے آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سدھنوتی میں بلوچ کے مقام پر سابق وزیر سردار اختر ربانی(مرحوم) کی ساتویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سردار اختر ربانی (مرحوم) کے صابزادے و وزیر قانون و اطلاعات سردار فہم اختر ربانی نے سر انجام دیئے۔ تقریب سے وزرائے حکومت وزیر سماجی بہبود سردار محمد حسین، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری رشید، مشیر حکومت چوہدری مقبول، ممبر اسمبلی چوہدری یاسر سلطان، ممبر کشمیر کونسل یونس میر، ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق، صدارتی مشیر سردار متیاز خان، چیئرمین زکواۃ کونسل پیر عارف شاہ گیلانی، پیر شمس العارفین نیریاں شریف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اختر ربانی مرحوم سے میرا بڑا پرانہ اور گہرا تعلق تھا جب میں وزیراعظم تھا تو وہ میری کابینہ کے اہم وزیر تھے اور انہوں نے جہاں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا وہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی میرا ساتھ دیا۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات جلد کروائے جائیں گے اور اسی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے وزراء آزاد کشمیر بھر میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت اپنی کوششیں بھرپور انداز میں سرانجام دیتے رہیں گے تاکہ عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔ آج اسلام آباد میں او آئی سی وزارء خراجہ کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے اور اس میں جہاں افغانستان پر بات ہو گی وہاں کشمیر کا بھی ذکر کیا جائے گا۔ او آئی سی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق کی بات کی ہے کشمیریوں کی او آئی سی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں