راولپنڈی (پی آئی ڈی) رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس خان کی 54 ویں برسی ریاست بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔دن کا آغاز فیض آباد راولپنڈی میں قائد ملت کے مزار پر قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد ان کے درجات کی سربلندی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان،وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی اور حریت قائدین کے ہمراہ قائد ملت چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔اس موقع پر صدر پیپلزپارٹی چوہدری محمد یسین صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال،سابق وزیر راجہ یسین خان،محترمہ مہرالنساء،سیکرٹری لبریشن سیل اعجاز حسین لون پی ایس او وزیراعظم بدر منیر،ڈی جی لبریشن سیل ارشاد محمود،ڈائریکٹر اطلاعات مرزا بشیر جرال پریس سیکرٹری وزیراعظم سردار حبیب خان،ڈائریکٹر لبریشن سیل سرور گلگتی،خان افسر خان،خواجہ عمران الحق،راجہ راشد رضا،فرحان عباسی،واجد بن عارف،ماجد شریف حریت قائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔
دن بھر مزار پر کشمیری عوام کی جانب سے مزار پر آمد کا سلسلہ جاری رہا۔یاد رہے کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے قائد ملت کی برسی عقیدت و احترام سے سرکاری سطح پر منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سروسز،اطلاعات،لبریشن سیل نے مزار کے احاطے میں تقریب کے لیے ضروری انتظامات کئے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں