آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکی یاد میں تقریب

جہلم ویلی (پی آئی ڈی) آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ کے زیر اہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکی یاد میں پر وقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ،اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کی جانب سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو شہید کرکے بزدلی کا ثبوت دیا تھا،معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پرنسپل آرمی پبلک سکول گڑھی دوپٹہ نے شہید ہونے والے بچوں کے ورثااور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ سانحہ کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تقریب کے اختتام پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close