پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے تادیبی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے تادیبی کمیٹی مقرر کر دی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں مظفر آباد ڈویژن سے میاں عبدالوحید ایم ایل اے، پونچھ ڈویژن سے سردار محمد یعقوب خان ایم ایل اے اور میرپورڈویژن سے ممبر سی ای سی چوہدری پرویز اشرف ہوں گے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ایم ایل اے کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہوں گے جبکہ سابق سینئر مشیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد ریاض تادیبی کمیٹی کی معاونت کریں گے

۔ تادیبی کمیٹی کا مقصد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حالیہ عام انتخابات جولائی 2021ء میں پی پی پی آزادکشمیر کے بعض عہدیداران کچھ حلقوں میں پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابی مہم چلاتے اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے پائے گئے تھے اور پارٹی سیکرٹریٹ سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے جس کی روشنی میں یہ کمیٹی 27 دسمبر کو شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے فوراً بعد اسلام آباد اجلاس طلب کرے گی۔

اجلاس میں کمیٹی ان تمام عہدیداران کی سماعت کرے گی جنہوں نے شوکاز نوٹسز کے حوالے سے اپنے جواب پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرارکھے ہیں۔ کمیٹی سماعت کے بعد اپنی رپورٹ سفارشات کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال خدمت کرے گی تاکہ ان عہدیداران کی پارٹی کے اندر مستقبل کا فیصلہ کیا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں