غیر ریاستی باشندگان کوآزادکشمیر میں ملازمت دئیے جانے خبرغیر مصدقہ، من گھڑت اور بے بنیاد ہے، محکمہ صحت کی پریس ریلیز

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ صحت آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کچھ دنوں سے پرنٹ و سوشل میڈیا پر محکمہ صحت عامہ سے جاری شدہ نوٹیفکیشن محررہ 03-12-2021 کے حوالہ سے غیر ریاستی باشندگان کوآزادکشمیر مین ملازمت دئیے جانے کی غیر مصدقہ، من گھڑت اور بے بنیاد خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کو قانون اور حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے نیشنل ایکشن پلان اوراقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق آزاد جموں وکشمیر Azad Jammu and Kashmir Management of Seized and Freezed Institutions and Facilities Act, 2021کے تحت آزادکشمیر میں محکمہ امور دینیہ، صحت عامہ، تعلیم اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تحویلی ادارہ جات کا انتظام و انصرام سونپا گیا۔

قانون کے تحت ان ادارہ جات اور مامور سٹاف کو متعلقہ سرکاری محکموں میں انضمام بغرض Mainstreamingمقصود تھا۔ محکمہ صحت عامہ کے ذمہ 06ڈسپنسریز، 05 ایمبولنسزکا انتظام و انصرام سونپا گیا جن میں مامور شدہ سٹاف کی تعداد 15تھی، جن میں سے 7 ملازمین غیر ریاستی باشندگان ہیں جن کا کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کے لیے آزادجموں وکشمیر اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز مجریہ 1977 کے قاعدہ 19ذیلی قاعدہ(1) (غیر ریاستی باشندہ کی شرط کی حد تک) حکومت سے نرمی حاصل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن نمبر س ص /1(1)/Admin/2021ء مورخہ 03 دسمبر 2021 جاری کیا گیا۔ ان تقرریوں کے لیے فنڈز بطور خاص حکومت پاکستان نے فراہم کیے ہیں۔

اس طرح ان ملازمین کی کنٹریکٹ تعیناتیوں سے ریاستی باشندگان کے حقوق کسی طرح متاثر نہیں ہوئے اور نہ ہی ضلعی کوٹہ متاثر ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں