صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود سے سینیٹر زرقہ سہروردی کی ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جہاں میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی فورمز اور دنیا کے مختلف پارلیمانز میں جاتا ہوں اسی طرح پاکستان میں بھی مسئلہ کشمیر پر قوم کو ساتھ ملانا ہو گا اس سلسلے میں سینٹ اور قومی اسمبلی پہل کر کے وقتاً فوقتاً مسئلہ کشمیر پر قراردادیں پاس کرتے رہیں۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم و بربریت کی مذمت بھی کرتے رہیں۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ کے والد عبدالحق سہروردی آزادکشمیر کے پہلے چیف سیکرٹری تھے اور انہوں نے آزادکشمیر میں بیوروکریسی کی بنیاد رکھی اسی وجہ سے انہیں آزادکشمیر میں فادر آف بیورو کریسی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ شایدواحد چیف سیکرٹری آزادکشمیر تھے جن کا تعلق آزادکشمیر سے تھا اور مجھے قوی امید ہے کہ اُن کی صاحبزادی ہونے کے ناطے آپ بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اورمسئلہ کشمیرکے حل کے لئے سینٹ اور دیگر فورمز پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ جس طرح آپ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی فورمز پر جارحانہ انداز میں آواز اُٹھا رہے ہیں ہم بھی آپ کے شانہ بشانہ مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودہدری اور سینیٹرڈاکٹر زرقہ سہروردی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں