آزاد کشمیر، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں گے، ابھی معاملہ عدالت میں ہے، قانون ساز اسمبلی میں وزیر صحت کا جواب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اجلاس میں وقفہ کے سوالات کے دور ان ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید کے سوال پر وزیر صحت نے ایوا ن کو بتایا کہ آزادکشمیر میں متعدد مقامات پر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے۔ جب تک یہ معاملہ عدالت میں زیر کار ہے اس وقت تک یہ آسامیاں پر کرنے کی صورت میں نہیں ہیں۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے پے سکیل بھی ریوائز کریں گے۔

ممبر اسمبلی سردار محمد یعقوب خان کے سوال پر وزیر صحت نے ایوان کو بتایا کہ ایراء نے آزادکشمیر کیلئے فنڈ ختم کر دیا تھا جس کی وجہ سے بہت ساری جگہوں پر ہیلتھ یونٹس و دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی تھی تاہم وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی درخواست پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے12ارب روپے دینے کی یقین دہانی کروائی ہے جس سے انفراسٹرکچر کی تعمیر مکمل کی جائیگی۔ قائد حز ب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے سوال پر وزیر صحت نے ایوان کو بتایا کہ وزیر صحت نے ایوان کو بتایا کہ ڈنہ رورل ہیلتھ سینٹر ڈنہ میں ایڈھاک بنیادوں پر تعینات ڈاکٹرزنے استعفیٰ دیا جس کی وجہ سے پوسٹ خالی ہے، عدالت سے سٹے آرڈر ختم ہونے پر دوبارہ تقرری عمل میں لائی جائیگی۔

ممبراسمبلی سردار جاوید ایوب کے سوال پر وزیر صحت نے کہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹہکہ (نصیر آباد) کے لیے فرنیچر، گاڑیاں اور طبی آلات کی خرید پر کل 52.618ملین روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں متذکرہ سامان 2019-20میں خرید کی گیا۔ PC-Iتصریحات کے مطابق خریدا گیا اور تمام سامان تفصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹہکہ کو فراہم کر دیا گیاہے۔ 20بستر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹہک (نصیر آباد) 2020سے اوپریشنل ہے۔ مطابق بجٹ بک مالی سال 2020-21میں سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تقرری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ واٹر سپلائی کے لیے فنڈز ترقیاتی سکیم 30بستر وارڈ اور رہائش گاہ 20بستر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، پٹہکہ کے منصوبہ میں شامل ہے، کام جاری ہے اور ورک آرڈر جاری ہو چکا ہے۔ واٹر سپلائی کے لیے 6.500ملین روپے کے فنڈز مختص شدہ ہیں اور واٹر سپلائی کے کام کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔

ویکسی نیشن کیلئے لوگContingent Basis رکھے جاتے ہیں یا جب کوئی ڈاکٹر چھٹی پر جاتا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے سوال پر وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ایوان کو بتایا کہ حلقہ 5کھاوڑہ میں سکولوں کی کل تعداد 276ہے جس میں 158کے ساتھ مکانیت کی سہولت دستیاب ہے۔ 2ادارہ جات کی عمارات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بقیہ 116عمارات کے ہمراہ مکانیت کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔ ممبراسمبلی شاہ غلام قادر کے سوال پر وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے ایوان کو بتایا کہ آزادکشمیر بشمول ضلع نیلم مقامی سطح پر جن پاور پراجیکٹ ہا ء سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ان علاقوں کے صارفین محکمہ برقیات سے بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔ چونکہ پاکستا ن اور آزادکشمیر کے جملہ صارفین کے لیے ایک ہی ٹیرف کا تعین کیا جاتاہے جس کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بلنگ کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں عدالت العالیہ مظفرآباد میں رٹ پٹیشن بعنوان ”فرید احمد بنام محکمہ برقیات وغیر‘ میں پٹیشنر نے استدعا کی تھی کہ”محکمہ برقیات کو ڈائریکشن دی جائے کہ وہ پٹیشنر سے میٹر رینٹ، نیلم جہلم سرچارج، GST اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج وصول /لاگو نہ کرے“عدالت العالیہ کے فیصلہ مصدررہ 01-2-2021کے تحت بعد از ابتدائی سماعت پٹیشنر کا موقف عدم تسلیم کرتے ہوئے رٹ پٹیشن خارج کر دی گئی اور اس طرح فیصلہ محکمہ کے حق میں ہوا۔ ممبر اسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے سوال پر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ڈویلپمنٹ پیکج پر عملدرآمد کے لئے سینئرموسٹ وزیر کی سربراہی میں کابینہ کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس بجٹ کے خلاف قومی اہمیت کے منصوبہ جات تجویز کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے تجویز منصوبہ جات پی ایس ڈی پی کا حصہ ہونگے لیپہ،شونٹر لوہار گلی ٹنل، کشمیر ہائی وے جیسے میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں