اسماء گڑھی دوپٹہ میں محکمہ زراعت کے فیلڈ معاونین کے ریفریشر کورس کاآغاز

مظفرآباد (پی آئی ڈی) اسماء گڑھی دوپٹہ میں محکمہ زراعت کے فیلڈ معاونین کے 12روزہ ریفریشر کورس کاآغاز ہو گیا۔ اسماء کی جانب سے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے لیے یہ سال 2021کا دوسرا تربیتی کورس ہے جس کا مقصد فیلڈ ورک میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی کے لیے کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنا اور انہیں عملی طورپر اپنانا ہ تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو سکے اور کاشتکاروں کی آمد ن بڑھے۔

دوسرے ریفریشر کورس کا افتتاح سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک عطاء اللہ عطاء نے کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد لون، ناظم اعلیٰ اسماء گلزار حسین اور محکمہ زراعت اور اسماء کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ کورس کی افتتاحی تقریب میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ فیلڈ معاونین حاصل کردہ معلومات سے کسانوں کو عملی طور پر آگاہ کریں گے تاکہ کورس کے اصل مقصد کا حصول ممکن ہو کسے۔ تربیتی کورس کے شرکاء کو Water Resources Management,Production Technologies of Major Fruits,Plant Clinic,زیتون کی کاشت، ڈیٹا کولیکشن اینڈ ریکارڈ کیپنگ، اور market Facilitation of Agri Produces کے بارے میں تربیت دی جائے گی

جس کے لیے محکمہ زراعت اور اسماء کے ریسورس پرسنز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close