پی پی ، ن لیگ کی قیادت ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں، جو وفاق میں اپنے کرپشن کر کے ملک کا پیسہ لوٹ کر لے گئے، آزاد کشمیر کے وزراءسردار فہیم ربانی، علی دیوان چغتائی اور نثار انصر ابدالی کا مؤقف

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی اور وزیر جنگلات اکمل حسین سرگالہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے اپنی مرکزی قیادت کو ملک کا پیسہ واپس لانے کو کہے،پی پی اور ن لیگ کی مرکزی قیادت ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں جو وفاق میں اپنے دور میں کرپشن اور بدعنوانیاں کر کے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اور ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر رکھ دیا جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم پاکستان اپنے وسائل کو بروئے کار لارہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں وزراء حکومت نے کہا کہ مہنگائی اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی لہر کی لپیٹ میں ہے لیکن عمران خان کے اقدامات کی بدولت پاکستان میں مہنگائی دنیا کے دیگر ممالک سے نسبتا کم ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میں ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے گئے جس کی وجہ سے ملک بدحالی کا شکار ہوا۔

پاکستان کے عوام کو اس وقت جو مسائل درپیش ہیں اس کی وجہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے دور کی کرپشن اور بدعنوانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو صحیح سمت پر ڈال دیا ہے۔ ملک کی معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی قیادتوں نے باریاں لیکر اپنی پالیسیوں سے ملک کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ کی۔وزیر اعظم پاکستان کی معاشی ٹیم ملک کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سرگرم عمل ہے،

اپوزیشن مہنگائی کا واویلا کرنے کے بجائے اپنی مرکزی قیادتوں کو ملک کی دولت واپس لانے کو کہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں