آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی خالی نشست کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا، پولنگ 23 دسمبر کو ہو گی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر پریس فاونڈیشن نے ضلع نیلم اور راولپنڈی /اسلام آباد کی ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاونڈیشن کی ایک ایک نشست کے لیے امیداواران کی حتمی فہرست جار ی کر دی ہے جبکہ ضلع مظفرآبادسے سید ابرار حیدر چیف ایڈیٹر روزنامہ مشرق مظفرآباد بلا مقابلہ ممبربورڈ آف گورنرز منتخب ہو گئے ہیں۔

ضلع نیلم سے ارشاد احمد شیخ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور محمد حیات اعوان بیورو چیف روزنامہ محاسب/اوصاف جبکہ راولپنڈی /اسلام آبادسے زاہد اکبر عباسی رپورٹر اے پی پی اسلام آباد اور محمد شہزاد خان چیف ایڈیٹر روزنامہ سٹیٹ ویوز اسلام آباد امیدوار ہوں گے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق دونوں نشستوں پر لولنگ مورخہ 23 دسمبر2021 صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close