آزادکشمیر میں معذور افراد کے لیے امدادی پیکج کی تیاری،سیاحت کا فروغ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) کی سربراہی میں اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں معذور افراد کے لیے امدادی پیکج کی تیاری اور سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری صنعت و تجارت، سیکرٹری سماجی بہبود، سیکرٹری AJK-TEVTA، ناظم اعلیٰ سیاحت، مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور متعلقہ محکمہ جات و محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپیشل افراد بشمول لائن آف کنٹرول پر بسنے والے سپیشل افراد کو باعزت روز گار کی فراہمی کے لیے شعبہ سماجی بہبود، سیاحت و صنعت و حرفت کے تحت مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پر غور وخوض کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اٹھارہ سال سے کم عم سپیشل افراد کو تعلیم کی فراہمی اور وظائف دینا اور اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کی AJK-TEVTAکے تحت مختلف تکنیکی شعبہ جات میں ٹریننگ سے نظر انداز شدہ معذور آبادی کو معاشی دھارے میں لا کر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز یقینی بنایا جائے گا۔ نیز عمر رسیدہ و مستحق افراد کی سماجی بہبود کے لیے ماہانہ مالی وظائف کی فراہمی بھی اس جامع منصوبہ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ نیلم، لیپہ ویلی، راولاکوٹ اور حویلی میں Air BnB ماڈل کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کے لیے بھی جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ متعلقہ محکمے دوماہ کے اندر جامع تجاویز مرتب کر کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ارسال کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close