صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف محترمہ ڈاکٹر نوشین حامد کی قیادت میں خواتین کے وفد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف محترمہ ڈاکٹر نوشین حامد نے آزادکشمیر میں پارٹی کی خواتین کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے صدر ریاست سے بات چیت کی اور کہا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں لانے کے لئے خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔لہذا اُن کی ایڈجسٹمنٹ کے صدر ریاست اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر وفد میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف محترمہ ڈاکٹر نوشین حامدکے ہمراہ محترمہ خولہ خان، محترمہ عندلیب اکبر، محترمہ سیمی شیرازی، محترمہ شاہ بانوظفر، محترمہ سکینہ سدوزئی اور دیگر شامل تھیں۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف محترمہ ڈاکٹر نوشین حامدکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے پر بات کی اور جس طرح انہوں نے آزادکشمیر کے انتخابات میں ہماری بھرپور مدد کی اور ان انتخابات میں خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا جس کی وجہ سے آج آزادکشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جلد حکومت سے بھی کہوں گا کہ جن خواتین نے پارٹی کے لئے کام کیا اُن کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔ اس موقع پر صدر ریاست نے محترمہ ڈاکٹر نوشین حامد کو مزید بتایا کہ ہم آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ بھی کر رہے ہیں تاکہ خواتین کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ جس سے خواتین معاشرے اور دیگر خواتین کے حقوق کے لئے فعال کردار ادا کر سکیں۔۔۔۔۔

close