صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اسی طرح پاکستانی میڈیا میں بھی اسے بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا۔

اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں پاکستان ٹیلی ویژن اسٹیشن کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسی طرح اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریاستی اخباروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اُٹھا سکیں اور آزادکشمیر میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close