اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے وفد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن ائیر مارشل (ر) مسعود اختر نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن میں بیورو کریسی کے انتخاب کے لئے مروجہ طریقہ کار اور دیگر مراحل پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن ائیر مارشل (ر) مسعود اختر نے صدر ریاست کو امیدواروں کے درخواست دینے سے لے کر اُن کے انٹرویو، امتحانات اور دیگر مراحل اور پبلک سروس کمیشن کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بھی بتایا۔
اس موقع پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے ادارے کو درپیش مشکلات اور مختلف مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔ اس موقع پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے صدر ریاست کو ادارے کو مختلف عدالتوں کی طرف سے Stay Ordersکی وجہ سے حائل رکاوٹوں کے بارے میں بتایا اوراس امر کا اظہار کیا کہ اگر یہ Stay Ordersختم ہو جائیں تو چھ ماہ کے اندر زیر التواء انٹرویوز اور امتحانات کا انعقاد مکمل کر لیا جائے گا اسی طرح چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے صدر ریاست کو ادارے کو پیش مالی مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ بریفنگ کے موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک سروس کمیشن ایک اہم ادارہ ہے اور اس کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اس سے ہی حکومتی مشینری کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
لہذا اسے انتہائی منظم اور غیر جانبدار ہونا چاہیے تاکہ حکومت میں آنے والی بیوروکریسی ریاستی امور کو نبھانے کے لئے موثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس موقع پر پبلک سروس کمیشن کے ممبران مختار احمد، سردار نواز خان، سردار فاروق تبسم، سید لطیف شاہ، رشید قاسمی،مسز نرجس افتخار، مسز شہناز اعجاز اور راجہ محمد اسلم بھی موجود تھے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں