الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے فنڈز کے حصول کی تفصیل، انتخابات کے دوران اخراجات کے گوشوارے بھی طلب کر لیے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 127-Bکی ذیلی دفعہ (1)کے تحت ہر ایک سیاسی جماعت کے لیے لازم ہے کہ وہ عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کو مالی تعاون کرنے والے ایسے افراد کی فہرست پیش کرے گی جنہوں نے سیاسی جماعت کی انتخابی مہم کے اخراجات کے لیے ایک لاکھ یا اس سے زائد رقم بطور عطیہ یا کسی بھی صورت میں دی ہو۔

اسی طرح مذکورہ دفعہ کی ذیلی دفعہ (2)کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لیے لازم ہے کہ وہ عام انتخابات کے دوران الیکشن پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔ اس سلسلہ میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021میں حصہ لیے والی جملہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو تحریر کیا تھا کہ وہ مطابق قانون بعجلت ممکنہ اپنی جماعت کی مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں لیکن تاہنوز کسی بھی سیاسی جماعت نے یہ قانونی تقاضا پورا نہیں کیا۔

لہذا آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے متذکرہ بالا قانون کی روشنی میں عام انتخابات 2021میں حصہ لینے والی جملہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دوبارہ مکتوب تحریر کر دیا ہے کہ ان کی جماعت کی انتخابی مہم کے اخراجات کے لیے اگر کسی فرد /ادارہ نے ایک لاکھ یا اس سے زائد رقم بطور مالی تعاون عطیہ کی ہو تو ایسے افراد /ادارہ کی فہرست اور جماعت کی طرف سے عام انتخابات کے دوران اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بعجلت ممکنہ الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close