وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید سے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کی ملاقات، لنگر پورہ، ٹھوٹھہ سیٹلائیٹ ٹاونز سمیت مظفرآباد شہر کی ڈویلپمنٹ زیر بحث

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید سے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی ملاقات۔وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے چیئرمین ڈیم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں لنگر پورہ، ٹھوٹھہ سٹلائیٹ ٹاونز سمیت مظفرآباد شہر کی ڈویلپمنٹ اور خوبصورتی کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے،چیئرمین کی جانب سے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید کو ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کے آفس کی دعوت دی گئی،

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذادکشمیر حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی اس مقصد کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ڈیم کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے، سٹلائیٹ ٹاون میں پلاٹس کی الاٹمنٹ سمیت دیگر ایشوز اور ٹاون سے ملحقہ آبادی کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے تجاوزات کا خاتمہ شہر کی خوبصورتی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، چوہدری محمد رشید نے امید ظاہر کی کہ نئے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل و معاملات کو یکسو کریں گے،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مظفرآباد شہر کی تعمیر و ترقی اود زلزلے کے بعد اسکی آبادکاری میں ترقیاتی ادارے کا کرادا اہم ہے،

ڈویلپمنٹ اتھارٹی ماسٹر کنڑوکنگ اتھارٹی ہے جس کے کردار کے بغیر مستقبل میں شہر کی تعمیر ترقی کا خواب پورا ہونا ممکن نہ ہے۔اس لیے ترقیاتی ادارہ کو مزید فعال بنانے اور اسکو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائی گی. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سمیت دیگر اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ انکے وسائل کو بڑھانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی گی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارہ کے آفیسران اور اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت انکو مختلف کورسز کروائے گی۔اس موقع پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے بتایا کہ ڈیم دارالحکومت مظفرآباد کو اس کے شایان شان تعمیر کرنے کے علاوہ تمام سکیم ہا میں سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے جبکہ سیٹلائیٹ ٹاونز کو ایک جدید دور کے عین تقاضوں کے مطابق ماڈل ہاوسنگ سکیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ترقیاتی ادارہ دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ابھی تک مختلف آپریشن کر چکا ہے جبکہ مزید آپریشن بھی کیے جاہیں گے اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ چیئرمین ڈیم نے کہا کہ دارالحکومت کے باسیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو فیسٹلیشن سنٹر کے دفتر کو شہر کے پلازہ میں شفٹ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل فی الفور حل ہوسکیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close