کنول مطلوب کیس، مؤثر پیروی کیلئے بہترین پراسیکیوشن ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی یقین دہانی

تتہ پانی (پی آئی ڈی) وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ کنول مطلوب کیس میں درندہ صفت ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے، اس کیس کی مؤثر پیروی کیلئے بہترین پراسیکیوشن ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے، کنول مطلوب کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کو سو فیصد انصاف دلوائیں گے۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنول مطلوب ریاست کی بیٹی تھی جو دردندہ صفت شخص کی درندگی کا شکار ہوئی، اس ملزم کو نشانے عبرت بنائیں گے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپیڈی ٹرائل کیلئے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے، کیس میں کسی قسم کا سقم نہیں رہنا چاہیے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیر تعمیرات عامہ پہلے دن سے اس کیس کو فالو کر رہے ہیں،

وہ ایک ایک لمحہ پولیس اور متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں رہے اور آگے بھی وہ کیس کی پیروی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں