اسلام آباد ( پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں مشترکہ طور پرآج پھر تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پرآج بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
مشاورت کا مرحلہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا اوراس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے عمل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ سے آج ہونے والی مشاورت میں آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے مختلف ناموں پر غور عوض کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشاورت کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں