آزاد کشمیر، محکمہ برقیات نے میٹرز کی ریڈنگ لئے بغیر بجلی کے بل جاری کرنا شرو ع کر دیئے

بھمبر ( آئی این پی ) تحصیل برنالہ میں محکمہ برقیات کے میٹر ریڈرز نے میٹرز کی ریڈنگ لئے بغیر بجلی کے بل جاری کرنا شرو ع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اس مہنگائی کے دور میں بھاری بل ادا کر نے پڑتے ہیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے حکومت کوچاہئے کہ فوری طور پر اس زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ریڈنگ کے مطابق بلات کی فرہامی کو یقینی بنائے ، ان خیالات کااظہار بھمبر کی تحصیل برنالہ کے رہائشیوں کے ایک وفد چوہدری مختار ، ارشد محمود ، غلام حسین ، اور علی احمد نے بھمبر میں صحافیوں کود یے گئے ایک بیان میں کیا ،

انہوں نے بتایا کہ تحصیل برنالہ میں بیشتر گاوں میں میٹرز ریڈرز میٹر کی ریڈنگ چیک نہیں کرتے اور اپنے طور پر یونٹس ڈال کر بل جاری کر دیتے ہیں جوکہ چلی ہوئی یونٹس سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے اب جبکہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے تو اوپر سے زائد بل بھی جاری کئے جار ہے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ہم بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کے بل ادا کریں ہمارے لئے مشکل بن چکی ہے انہوں نے حلقہ برنالہ سے ایم ایل ائے کرنل (ر ) وقارنور اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس نانصافی کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں اصل بل کی صورت میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close