صدر آزاد کشمیرسے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملاقات،ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر مشاورت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں مشترکہ طور پر تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر تفصیلی مشاورت کی گئی مشاورت کا مرحلہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا اور جلد ہی ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کا معاملہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

یاد رہے کہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر مشاورت طویل عرصے سے جاری ہے اور اس سلسلے میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ کی متعدد بار علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور انشا ء اللہ ججز کی تعیناتی کا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں کل بھی صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں مزید مشاورت کے لئے ملاقات کریں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close